الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو دھمکانے کے واقعات کا نوٹس لےلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نےملتان اور نارووال میں انتخابی امیدواروں کی بلیک میلنگ اور دھمکانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے نگرانی وزیراعلی حسن عسکری کو اصلاح احوال کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نارووال اورملتان میں امیدواروں کو دھمکانےکانوٹس لے لیااورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھااورجرات مندانہ اقدام نہ اٹھانے پرافسوس کا اظہارکیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے خط میں لکھاکہ وفاق سمیت تمام صوبوں کوامیدواروں کولاحق خطرات سےآگاہ کرچکے تھے۔اس کے باوجود جرات مندانہ اقدامات نہ اٹھانا قابل افسوس ہے۔

خظ میں مزید لکھا کہ منصفانہ اور شفاف الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔پولیس اور انتظامیہ کو کوئی کوتاہی نہیں برتنا چاہیئے۔

الیکشن کمیشن نے خط کی نقل نگراں وزیراعظم ، دیگر نگراں وزرائے اعلیٰ  سمیت وفاقی وزیر داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی کو بھی بھجوادی۔

loading...
loading...