الیکشن کا تمام کنٹرول ای سی پی کے پاس برقرار

ecpimage

اسلام آ باد :سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ  فوج الیکشن نہیں کروا رہی، تمام کنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک بھر میں اٹھارہ ہزار سے زائد انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ  فوج صرف سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ فوج تعینات کررہے ہیں، ماضی میں بڑی سیاسی جماعتیں فوج تعیناتی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

loading...
loading...