الیکشن کا بروقت انعقاد، پی پی کے خدشات

rehmanimage

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ نامزدگی فارم کی منسوخی بچوں کا کھیل نہیں ہے، شیڈول متاثر ہونے سے الیکشن میں تاخیر کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں، چیف جسٹس کی جانب سے وقت پر الیکشن کی بات نے حوصلہ دیا ہے۔

اجلاس کے بعد کراچی میں پی پی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا نامزدگی فارم میں کوئی زیادہ ترامیم نہیں کی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کا وقت پر انعقاد چاہتی ہے۔ قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کے بروقت انعقاد پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نئیر بخاری نے کہا کہ نامزدگی فارم الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ کا حصہ تھے
اور انھیں فارمز پر سینیٹ کے الیکشن بھی ہوئے ہیں۔

loading...
loading...