الیکشن شفاف نہ ہونے پر نقصان کا خدشہ ہے، خورشید شاہ

khurshidshahimage

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں اگرشفاف انتخابات نہ ہوئے توملک کیلئے نقصان دہ ہوگا،نگراں حکومت شفاف انتخابات کرائے۔ وہ سکھر میں میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کیخلاف تین صوبوں کی قرارداد موجود ہے،معاملہ سی سی آئی کو دیکھنے دیں۔

خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کرائے، انتخابات شفاف نہ ہوئے توملک کونقصان ہوگا،الیکشن میں خدانخواستہ کچھ ہوا تو سنبھالنا مشکل ہوگا۔

خورشید شاہ کا کہناتھا کہ  کالا باغ ڈیم کیخلاف تین صوبوں نے قرارداد پاس کی، کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کو دیکھنے دیں،مارشل لاء کوئی نہیں لگا سکتا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ  نگراں حکومت ثابت کرے کہ انتخابات شفاف کرائے،شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کو نقصان ہوگا،کچھ لوگوں کو وقت پر الیکشن ہونے پر خدشات ہیں۔قوی امکان ہے کہ انتخابات وقت پر ہونگے۔

loading...
loading...