الیکشن سے نہیں بھاگیں گے،اسفند

asfandimage

پشاور: اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی کا کہنا ہے کہ میدان سے نہیں بھاگیں گے،الیکشن مہم جاری رکھیں گے، میاں افتخار نے  پی کے  اٹھہتر کے امیدواروں کو  پشاور دھماکے کی تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ پشاور دھماکے نے شفاف انتخابات پر سوال اٹھا دیئے۔

ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار نے مطالبہ کیا ہے کہ پی کے  اٹھہتر کے امیدواروں کو  پشاور دھماکے کی تفتیش میں شامل کیا جائے۔

میاں افتخار حسین نے بھی واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

loading...
loading...