الیکشن : دوسو اڑسٹھ امیدوار سوئی نادرن کے نادہندہ نکلے

ecpimage

اسلام آباد: عام انتخابات کے امیدواروں کے کوائف کی اسکروٹنی  میں دو سو چھیاسٹھ امیدوارایس این جی پی ایل کے نادہندہ نکلے ہیں،ایس این جی پی ایل نےرپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ۔

الیکشن سے پہلے ٹینشن 268 امیدوار نادہندہ نکلے، سوئی نادرن نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ایس این جی پی ایل نےرپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی، 268امیدواروں پرکروڑوں روپےواجب الادا ہیں۔ فہرست میں بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک 10کروڑ65لاکھ 75 ہزار سے زائد کے ڈیفالٹر ہیں ، امجد خان آفریدی 21 کروڑ 62 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔

غلام احمد بلور14 کروڑ46 لاکھ روپے کے ڈیفالٹرنکلے،  الیاس احمد بلور 55 ہزار سے زائد کے ڈیفالٹر ، سردار میر بادشاہ خان 37 ہزار سے زائد کےنادہندہ ہیں۔

 ذرائع کے مطابق حامدسعیدکاظمی اورفضل الرحمان بھی ڈیفالٹرلسٹ میں شامل ہیں۔

loading...
loading...