اللہ کے سوا کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے: چیف جسٹس سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار-فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس  آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ججوں سے کہا ہے کہ قوم کی خدمت کرو، خدا کے واسطے انصاف کرو۔ انصاف کو اپنا جنون بنا لو اور اگر ایسا نہیں کرسکتے تو کوئی دوسرا کام کریں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے خصوصی ٹریبونلز اور انتظامی عدالتوں کے ججز سے خطاب میں کہا کہ فیصلوں میں قانون کی پاسداری اول ہونی چاہیئے۔ چاہتا ہوں کہ ججز کے پاس اسٹاف کا کنٹرول ہو اور آپ کا کنٹرول چیف جسٹس کے پاس ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بڑے مگرمچھوں کو بھی عدالت کے کٹہرے میں لانا ہے۔

loading...
loading...