الزام خان کی حکومت نےخیبرپختونخوامیں کچھ نہیں کیا: نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات:سابق وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کا فیصلہ مسلم لیگ ن ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سوات میں  جلسے سے خطاب کیا۔

خطابق میں انہوں نے کہا کہ سوات سے الزام خان فارغ ہونے والا ہے۔سوات اور پشاور نیا فیصلہ کرنے والے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ الزام خان کی حکومت نےخیبرپختونخوامیں کچھ نہیں کیا۔خیبرپختونخوا کا فیصلہ مسلم لیگ ن ہوگا۔

نوازشریف نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صرف جیب میں پیسا ڈالاہے۔عوام کےخون پسینے کی کمائی یہ لوگ لوٹ کرلے گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن لوٹ آیا ہے اور وطن کی بیٹی ملالہ بھی لوٹ آئی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت بہت ضروری ہے۔

loading...
loading...