اشتہارات پر تصاویر کن لوگوں کی ہیں؟چیف جسٹس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ  کہ حکومت نے90کروڑکےاشتہارات جاری کردیئے، اشتہارات پر تصاویر کن لوگوں کی ہیں؟

سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے90کروڑ روپے سے زائد کے اشتہارات اخبارات کو دیئے، جن میں سے نو اشتہارات پر ان کی تصویریں بھی موجود ہیں۔یہ کن لوگوں کی تصاویر ہیں؟

لوڈشیڈنگ کے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اشتہارلوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا بھی ہے، کیا ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی؟

loading...
loading...