اس مرتبہ پنجاب اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے: عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  لودھراں میں شکست کے بعد  کارکنوں کو اگلے انتخابات کیلئے تیاری کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں سرگودھا ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اس مرتبہ پنجاب اور دیگر صوبے بھی تبدیلی کا حصہ بنیں گے، 2018 تبدیلی کا سال ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے وسائل لوٹ کر شریفوں اور زرداریوں نے عوام کو غریب بنا دیا ہے۔اداروں کو آئینی کردار سے روکنے کیلئے بھی کئی حملے کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئر مین  کا کہنا تھا کہ  چوری کی دولت بچانے کیلئے ملک میں انتشار کی کوششیں بھی کی گئیں۔ اب شریفوں اور ان کے کرپٹ حواریوں کو فرار کو موقع نہیں دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ  قوم کے مجرموں کو جیل میں ڈالیں گے اور ان سے قوم کا پیسہ اگلوائیں گے۔2018 میں کرپٹ سیاست دانوں سے سیاست کو آزاد کرائیں گے۔

loading...
loading...