اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسلامی مالیات کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک قرار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلامی بینکاری سے متعلق اسٹیٹ بینک کی کوششوں کو عالمی سطح پر بھی سراہاجانے لگا۔

ریڈ منی گروپ ایجنسی ملائشیا کے انٹرنیشنل فنانس نیوزکے سروے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسلامی مالیات کو فروغ دینے والا بہترین مرکزی بینک ہے۔

اس سے قبل  اسٹیٹ بینک2015 میں بھی یہ ایوارڈ جیت چکا ہے۔2016 میں برطانیہ کی جانب سے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ستمبر 2017 تک مجموعی بینکاری میں اسلامی بینکاری کاحصہ 11.9  فیصد ہےجبکہ ملک بھر میں اس کا نیٹ ورک2368  برانچوں پر مشتمل ہے۔

آئی ایف این پول کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے اسلامی بینکاری کے شعبے کی تعمیر نو میں متاثر کن عزم کامظاہرہ کیا۔

اسٹیٹ بینک نے2017 میں اسلامی بینکاری کیلئےبہترین اقدامات، روایتی بینک سے اسلامی بینک میں منتقلی کے رہنما اصولوں کا اجرا، بیرونی آڈیٹنگ کیلئے شریعہ گورننس فریم ورک میں ترامیم ، اسلامی لین دین کیلئے ٹیکس جانبداری اور انٹرپرینیور شپ کو تقویت دینے کیلئے ایک نئی ایس ایم ای پالیسی متعارف کرائی۔

loading...
loading...