اسلام آباد ہائیکورٹ:توہین عدالت کیس میں نواز شریف کو نوٹس جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا ۔

منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کیس میں متفرق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس نکتے پرعدالت کی معاونت کریں کہ کیا توہین عدالت کی درخواست میں حکم امتناع کی متفرق درخواست دی جا سکتی ہے؟ ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے درخواست گزار مخدوم نیاز کی متفرق درخواست پر سماعت11 جون تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...