اداکارہ عبیرہ کو قتل کرنیوالی ماڈل کو سزائے موت سنادی گئی

مقتول اداکارہ عبیرہ-فائل فوٹو

مقتول اداکارہ عبیرہ-فائل فوٹو

لاہور:لاہور کی مقامی عدالت نے تین سال قبل اداکارہ عبیرہ کو زہر دےکر قتل کرنے والی ماڈل عظمیٰ راؤ کو سزائے موت سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے ادکارہ عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل گرل عظمیٰ راؤ کو سزائے موت سنا دی۔

فیصلے کے مطابق ماڈل گرل کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا جبکہ عدالت نے دیگر دو ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

تین سال قبل ماڈل عظمیٰ راؤ عرف طوبیٰ نے ادکارہ عبیرہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا تھا۔بعد میں اداکارہ نے مقتولہ کی لاش اٹیچی کیس میں بند کر کے بس اسٹینڈ پر چھوڑ دی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

loading...
loading...