احتساب عدالت نے دوملزمان کو 10،10سال قید کی سزا سنادی

nab

احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر نیشنل بینک کے ملازم سمیت دو ملزمان کوسزاسنادی۔

نیشنل بینک کے ملازم عبدالجبار اور ناصر مراد کو دس، دس سال سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے دونوں ملزمان پر 208ملین روپے کا  جرمانہ بھی عائد کیا۔

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے نیشنل بینک میں208ملین کا خرد برد کیا ہے۔

loading...
loading...