آصف زرداری کو خوش آمدید کہتا ہوں: طاہر القادری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور میں سربراہ  پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہناتھا کہ آصف زرداری کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سے اب تک پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر موقع پر شہداء کے ورثاکا ساتھ دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے متعلق طاہر القادری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔امریکی صدر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں، اقوام عالم کا مسئلہ ہے۔فیصلے پر عالم اسلام کا بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے۔فیصلے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطین کیلئے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ مادل ٹاؤن پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔

آصف زرداری نے شہباز شریف سے استعفی کامطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد شہباز شریف کو مستعفی ہوجا نا چاہیئے۔

انہوں نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سن، اب ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے متعلق امریکی فیصلےکے بارے سابق صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اقدام قابلِ مذمت ہے۔