آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، جیو اسٹریٹجک حالات کا تفصیلی جائزہ

منگل کے روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی

منگل کے روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی

راولپنڈی:قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے پہلے امریکی دھمکیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آرمی چیف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

منگل کے روز آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک حالات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

 کانفرنس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے نکات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

 کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔