آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ مقبول عوامی خواہشات کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے ہی امن کے فوائد سب کو حاصل ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز میں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور خطے کے  جیو اسٹریٹجک حالات کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز نے ملک میں سیکیورٹی استحکام اور دہشتگردی کو مسترد کرنے پر پاکستانیوں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

کورکمانڈرز نے ملک کو امن ،استحکام اورخوشحالی کی جانب لے جانے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبول عوامی خواہشات کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے ہی امن کے فوائد سب کو حاصل ہوں گے۔

loading...
loading...