آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ غیر روایتی لڑائی کیلئے پاک فوج کا عزم بلند ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے۔

دورے میں آرمی چیف کوآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیر روایتی لڑائی کیلئے پاک فوج کا عزم بلند ہے لیکن اسکی وجہ سے روایتی جنگ کیلئے ہمہ وقت تیاری پر توجہ کم نہیں ہوئی۔

جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ صلاحیتیں پاک فوج کا اعتماد بڑھاتی ہیں اور اسے جنگ کیلئے سخت جان بھی بناتی ہیں۔

loading...
loading...