آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے  دورہ شمالی وزیرستان میں  اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں اگلے موچوں کا دورہ کیاجہاں پاک افغان سرحد کا معائنہ کیااور سرحدی تحفظ کیلئے جاری کام کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے میرانشاہ میں یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

کرک کےعلاقے گڑھ خیل میں آرمی چیف نے قوم کے قابل فخرشہری محمد علی خان کے گھر کا دورہ بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا جس قوم میں محمد علی خان جیسے لوگ ہوں اس ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق محمد علی خان کےفوج میں تین بیٹوں اور دو بھتیجوں نے جام شہادت نوش کیا۔محمد علی خان کے مزید تین بیٹے ایف سی خیبر پختونخوا اور چار بھتیجے پاک فوج کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھاایسے عظیم والدین اور بہادر بیٹے ہوں تو کوئی بھی دھمکی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔