آرمی چیف کا زینب کے قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سات سالہ معصوم بچی  زینب کے قتل کی مذمت کردی۔

ترجمان پاکستان فوج کے مطابق آرمی چیف نے لواحقین کی درخواست پرملزمان کےخلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےتحقیقات میں سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا حکم دیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہےکہ  ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔