آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جرمن سفیر کے درمیان ملاقات

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپنڈی:چین کے بعدجرمنی نے بھی علاقائی امن اوراستحکام کیلئے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے جی ایچ کیوراول پنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی امن واستحکام کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن سفیر کا کہنا تھا پاک فوج نے خطےمیں امن واستحکام کیلئے جو کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے ۔

loading...
loading...