آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

آئی ایم ایف کا کہنا ہے پاکستان اس کی  مالی معاونت کے بغیر بھی  آگےبڑھ سکتا ہے۔

 عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی۔

یہ رپورٹ ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال  میں پاکستان نےپانچ اعشاریہ تین فیصد ترقی کی۔ جو دس سال میں پہلی بار  ہوئی ہے۔ ترقی کی یہ رفتار رواں اور آئندہ سال بھی جاری رہے گی۔

 آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی کےدوران زرعی اور صنعتی شعبے نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس کے پیش نظر امکان ہے کہ معیشت چھ فیصد ترقی کا ہدف حاصل کرلے گی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ  پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے او ر اب یہ آئی ایم ایف کی مالی مدد کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتا ہے۔

loading...
loading...