آئندہ 3 سے4 روز کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ3 سے4 روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید  اضافے کا امکان ہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بھی کہیں بارش کی توقع نہیں ۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی  سبی، لاڑکانہ،نوکنڈی،شہید بینظیرآباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔