آئندہ بھی لیگی حکومت کی تشکیل کا دعویٰ

kkimage

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ چارماہ بعد بھی ن لیگ کی حکومت تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا نظام چلتا رہے اسلئے ن لیگ کی حکومت یہ بجٹ پیش کررہی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئندہ حکومت اپوزیشن کی ہوئی تو ان کو بجٹ میں ترمیم کا حق حاصل ہے۔ اور یہ بجٹ بھی آئین کے مطابق ہی ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رواں مالی سال کا بجٹ مفتاح اسماعیل کی زیر نگرانی تشکیل پایا ہے اسلئے وہی یہ بجٹ پیش کررہے ہیں۔

loading...
loading...