چین میں مٹی کےتودےگرنےسے35افراد ہلاک

بیجنگ:چین کے صوبے زن جیانگ میں مٹی کے تودے گرنے سے 35افراد ہلاک  جبکہ متعدد تاحال لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ چین کے شمال مشرقی صوبے زن جیانگ  میں تیز بارشوں نے تباہی پھیلا دی ہے ،مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبے […]

اسلام آباد:عید پر جڑواں شہروں کی تفریح گاہوں میں رش

عید پراسلام آباد سے پردیسیوں کے چلے جانے کے بعد شہرمیں زندگی کچھ ٹھہرسے گئی،تاہم بچے کھچے شہریوں اورجڑواں شہرراول پنڈی سے آنے والوں کی وجہ سے تفریح گاہوں میں رونق لگی رہی،مشہورلیک ویو پارک ان کی خصوصی توجہ کا مرکزرہا عید کا پہلا دن ملنے ملانے اورمہمانداری میں گھروں پرگزارنے کے بعد لوگوں نے […]

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشیں جاری

اسلام آباد:ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ  تیسرے  روز بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور، کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد،فاٹا،مردان،پشاور،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان ،اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ، بنوں، کوہاٹ،ملتان،ڈی […]

چاند نظر آگیا ، عیدالفطر کل منائی جائیگی

اسلام آباد :عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ،کل بروز بدھ کو عید ہوگی ۔ عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی جبکہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر مقامات پر ہوئے۔اجلاس میں شوال […]

مون سون میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد:مون سون کے جاری موسم میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی ایک بار پھر واضح پیشگوئی کردی گئی ہے ، عید کے موقع پر ملک بیشتر وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشیں ہونے اور مری گلیات جیسے سیاحتی مقامات پر لینڈ سلائینڈنگ کا واضح امکان ہے۔ مون سون کے بارے میں محکمہ موسمیات […]

شوال  کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا

لاہور:شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہورمیں ہوگا۔ محکمہ اوقاف پنجاب کے دفتر میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی بیٹھک آج ہوگی،اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے ۔خطیب بادشاہی مسجد مولانا الخبیرآزاد سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب اوردیگرعلما  ءبھی اجلاس میں شریک ہوں […]

بھارت:بارش کے باعث 30 افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارتی ریاست اترکھنڈ میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارش کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے۔  موسمی تغیرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے  لیا ہے ، اچانک بارش اور پھر سیلاب اب معمول بن گئے ہیں  بھارتی ریاست اُترکھنڈ  میں مسلسل بارش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے […]

کراچی : بارش دوسرے روز بھی جاری ،شہری نہال

کراچی :کراچی میں دوسرے روز بھی بادل جم کر برسے اور شہریوں کو نہال کر دیا۔ شہر میں دوسرے روز بھی کالی گھٹائیں چھائی رہیں اور موسم دلنشیں رہا۔ سہانے موسم میں منچلے بھی گھروں سے نکل آئے اور خوب انجوائے کیا۔ کیا بچے اور کیا بڑے، سب ہی خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ دوسرے […]

کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص اورٹھٹھہ میں آج مزید بارش کا امکان

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند گھنٹے کے دوران زیریں سندھ میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہوگی۔ آج شام یا رات میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل کی بارش سے موسم بہت بہتر ہوگیا۔گرمی کا زور ٹوٹتا دکھائی […]

کراچی:بارش سے314فیڈرزٹرپ، نصف شہر تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی :کراچی میں برسات نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول کررکھ دیا، آدھے گھنٹے کی برسات نے 314فیڈرز ٹرپ کر دیئے، شہر کا نصف سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ، بعض علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ بتیس ملی میٹر بارش نے ہی کراچی الیکٹرک کے بلند بانگ دعووں کی قلعی […]