aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
بلوچستان: چھ تنظیموں پر پابندی

کوئٹہ: بلوچستان میں چھ تنظیموں پر پابندی لگادی گئی۔ ایف سی کی تعیناتی کے اختیارات وزیر اعلیٰ کو دے دیئے گئے۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ صوبے میں صرف ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان کی چھ علیحدگی پسند تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جن میں بلوچ لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلکن آرمی، بلوچ لبریشن فرنٹ، بلوچ یونائیڈ لبریشن فرنٹ، بلوچ مسلح دفاع تنظیم اور لشکر بلوچستان شامل ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تنظیمیں بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ان تنظیموں کا مقصد صرف پاکستان توڑنا ہے، انہیں اپنے مطالبات ملک کے اندر رہتے ہوئے پرامن طریقے سے منوانا ہوں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ایف سی کی تعیناتی کے اختیارات وزیر اعلیٰ کو دے دیئے گئے اور بلوچستان میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات دیے جارہے ہیں۔ رحمان ملک نے وضاحت کی کہ انہوں نے بلوچستان میں سوات اور مالاکنڈ جیسی کارروائی کا ذکر کبھی نہیں کیا۔ بلوچستان میں آپریشن نہیں ہوگا صرف ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے گی۔ بلوچستان میں جو ایکشن درکار ہوگا وہ صوبائی حکومت کی اپنی صوابدید پر ہوگا۔ صوبے میں جہاں حکومتی رٹ چیلنج ہوگی پولیس اور ایف سی نمٹے گی۔ مجرموں کا تعلق جس گروہ سے بھی ہوا ایکشن لیا جائے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں عدم تحفظ کا احساس ختم کریں گے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News