aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
حیدرآباد: متاثرین سیلاب آپس میں دست و گریباں

حیدرآباد: حیدرآباد میں امدادی سامان کی تقسیم پر متاثرین سیلاب آپس میں دست و گریباں ہوگئے۔ جھگڑے کے دوران اینٹوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کے باعث پندرہ متاثرین زخمی ہوگئے۔نیو سبزی منڈی حیدرآباد کے ریلیف کیمپ میں امدادی سامان اور کپڑوں کی تقسیم کے دوران دو گروہ متصادم ہوگئے۔جس کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے متاثرین کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کا منصفانہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے پرتشدد واقعات رونما ہورہے ہیں۔ حیدرآباد کے گورنمنٹ کالج موری میں قائم ریلیف کیمپ میں مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کرائے جانے کے باوجود انہیں کھانا فراہم نہیں کیا جارہا۔ لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین نے راشن اور طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف مونو ٹیکنیکل کالج کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے لاڑکانہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ میونسپل اسٹیڈیم کیمپ میں انتظامیہ کی جانب سے پکے ہوئے کھانے کی فراہمی بند کئے جانے کے خلاف متاثرین نے احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News