aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
پی پی مخالفین متاثرین کو ورغلا رہے ہیں، ایاز سومرو

لاڑکانہ: سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے مخالفین سازش کے تحت سیلاب متاثرین کو ورغلا کر ہنگامے کرارہے ہیں۔ اب پی پی کے جھنڈے جلے تو مخالفین کے جھنڈے بھی جلیں گے۔ سرکٹ ہاؤس لاڑکانہ میں ریلیف کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایاز سومرو نے سیلاب متاثرین کی جانب سے جھنڈے جلائے جانے کی مذمت کی۔ ایاز سومرو نے کہا کہ حکومت کے خلاف سازش اور ہنگامہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ ایاز سومرو نے کہا کہ لاڑکانہ میں دو لاکھ متاثرین موجود ہیں جنہیں صوبائی اور ضلعی حکومت ہرممکن امداد مہیا کررہی ہے۔ متاثرین کے کیمپوں میں گندگی اور کچرے کے خاتمے کے لیے سو خاکروب یومیہ اجرت پر بھرتی کیے جائیں گے۔ ضلع کے سات سو چار کیمپوں میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ ایاز سومرو نے بتایا کہ عید سے قبل لاڑکانہ میں متاثرین کے خاندانوں کو پندرہ دن کا راشن فراہم کیا جائے گا۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News