aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
لاہور: شریف برادران کی جائیداد کی دستاویزات پیش کرنیکا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شریف برادران کی جائیداد کی دستاویزات اور یئیرز سرٹیفکیٹ نو ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل دو روکنی بنچ نواز شریف، شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کررہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب رانا زاہد محمود نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ شریف خاندان کی جائیداد کا کچھ ریکارڈ لاہور اور کچھ اسلام آباد میں ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کا تقرر نہیں ہوا اس لئے ساڑھے گیارہ کروڑ روہے کیش نہیں نکلوائے جاسکتے،جس پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ عملے کی تنخواہ چیئرمین کے بغیر نکلوائی جاسکتی ہے جو یہ رقم کیوں نہیں، عدالت نے مزید قرار دیا کہ رقم کا ڈرافٹ بنا کر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے حوالے کردیا جائے۔ کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے حق میں ہوا تو ریکارڈ اور رقم ان کو دے دی جائے گی اور فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں نیب حکام کو واپس کردی جائے گی۔ عدالت نے ڈی جی نیب کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا جائے۔پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے بعد نیب نے شریف خاندان کی اربوں روپے کی جائیداد،شیئر سرٹیفکیٹ اور نقد رقم تحویل میں لے لی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ شریف برادران کے خلاف مقدمات ختم کرچکی ہے لیکن کاغذات اور کیش اب بھی نیب حکام کے پاس ہیں اور اس بات کا خدشہ ہے کہ دستاویزات کا غلط استعمال کرکے انہیں ہراساں کیا جا سکتا ہے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News