aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
کوئٹہ دھماکا: آج نیوز کے ڈرائیور سمیت چونسٹھ جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں آئی ایس او کی القدس ریلی میں خود کش حملے اور اس کے بعد فائرنگ سے آج نیوز کے ڈرائیور غلام سرور سمیت چونسٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو ساٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات صحافی بھی شامل ہیں۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلی دوپہر تین بجے کے قریب جوں ہی میزان چوک کے قریب پہنچی حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں دس سے پندرہ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریلی کے شرکا نے فائرنگ کی۔ آج نیوز کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں موجود آج نیوز کے ڈرائیور غلام سرور شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چوبیس لاشیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال اور نو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کی گئیں۔ دھماکے کے بعد ایف سی نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ شہر میں سخت اشتعال اور کشیدگی ہے۔ مشتعل افراد نے۔شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ گاڑیاں جلادیں، تمام تجارتی مراکز بند ہیں۔صوبائی پولیس چیف ملک اقبال کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جلوس کے منتظمین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ریلی کے لئے طے شدہ محفوظ روٹ سے باہر نہ جائیں مگر جلوس کے شرکا نے روٹ میں تبدیلی کی۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے ترجمان علی شیر حیدری نے میڈیا کو ٹیلی فون کرکے واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔ اور بتایا کہ خود کش حملہ راشد معاویہ نے کیا۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کل شٹرڈاؤن اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News