aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
سیلاب سے خیرپور ناتھن شاہ میں تباہی

دادو: سیلاب نے خیرپور ناتھن شاہ میں تباہی مچا دی۔ نوے فیصد علاقہ خالی کرا لیا گیا۔ سرکاری عمارتیں اور گرڈ اسٹیشن زیر آب ہیں۔ ریلا بڈھو ٹالپور کے مقام پر سجاول بدین روڈ تک پہنچ گیا۔ خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے بید میں ایک ہزار سے زائد افراد اب تک پانی میں پھنسے ہیں۔ انتظامیہ نے اب تک کسی طرح کا ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا۔ خیرپور ناتھن شاہ کے متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہیں۔ خیرپور ناتھن شاہ کا گرڈ اسٹیشن زیر آب ہے اور دس ملازمین عمارت میں پھنسے ہیں۔ خیرپور ناتھن شاہ کا نوے فیصد علاقہ خالی کرا لیا گیا۔ آبی ریلہ سیپا شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انتظامیہ نے جوہی کینال میں تین مقامات پر شگاف لگائے ہیں۔ جس سے پانی کو منچھر جھیل کی طرف موڑ دیا گیا۔ ٹھٹھ میں کوٹ عالمو میں پڑنے والا شگاف اب تک پر نہیں کیا جا سکا۔ جاتی شہر مکمل زیر آب ہے۔ سجاول میں بھی پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ پانی کا ریلہ بڈھو ٹالپور کے مقام پر سجاول بدین روڈ تک پہنچ گیا۔ علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ محصور افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ شہداد کوٹ میں پانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے متاثرین نے واپسی شروع کردی۔ متعدد دکانیں اور بازار بھی کھل گئے ہیں۔ حکومت متاثرین کو ایک وقت کا کھانا فراہم کر رہی ہے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News