aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
چشمہ بیراج: پانی کا بہاؤمعمول کے مطابق

میانوالی: دریائے سندھ پر جناح اور چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤمعمول کے مطابق ہے جبکہ ایک ماہ بعد چشمہ جہلم لنک کینال دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ ضلع میانوالی میں جناح بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج دو لاکھ چودہ ہزار آٹھ سو اکیاسی کیوسک جبکہ چشمہ کے مقام پر پانی کا اخراج دو لاکھ بیاسی ہزار دو سو اٹھہترکیوسک ہے۔ ارسا کے حکم پر اٹھائیس جولائی کو بند ہونے والی چشمہ جہلم لنک کینال دوبارہ کھول دی گئی ہے اور نہر کو بیراج سے پانچ ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ضلع میانوالی میں متاثرین سیلاب کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انیس کروڑ بیس لاکھ روپے تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ کام شروع نہیں کیا گیا۔ ضلع راجن پور میں متاثرین کو کیمپوں میں ڈیڑھ ماہ سے چاول کھلائے جارہے ہیں جس سے متاثرین کی اکثریت پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئی ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع کے چار مقامات جام پور، راجن پور، مٹھن کوٹ اور روجھان میں متاثرین کیلئے تندور لگا دیئے گئے ہیں جو آج سے روٹی کی فراہمی شروع کردیں گے۔ ضلع بھکر میں اسی ہزار خاندانوں، ضلع لیہ میں ایک لاکھ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈیڑھ لاکھ، ضلع راجن پور میں ایک لاکھ پچہتر ہزار جبکہ ضلع مظفر گڑھ میں دو لاکھ خاندانوں کیلئے رہائشی خیمے طلب کئے گئے مگر عید سے ایک ہفتہ قبل بھی وہ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چار سو سے زائد مریض ایسے ہیں جنہیں علاج کیلئے بڑے شہروں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر محکمہ صحت پنجاب ابھی تک یہ انتظام نہیں کرسکا۔ ان میں میانوالی سے پینتیس، بھکر کے پندرہ، لیہ کے بارہ، راجن پور کے ستر، مظفر گڑھ کے ایک سے پانچ اور ڈیرہ غازی خان کے پینتالیس مریضوں کے علاوہ دیگر متاثرہ علاقوں کے مریض بھی شامل ہیں۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News