aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
دادو: مکان کی چھت گرنے سے نوافرادجاں بحق

دادو: دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں زیر آب مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ شکار پور میں پانچ افراد ڈوب گئے۔ جوہی برانچ پر شگاف ڈال کر پانی کا رخ منچھر جھیل کی جانب موڑ دیا گیا۔ جس سے جوہی شہر زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ دادو میں ایم این وی ڈرین پر پڑنے والے تین شگاف اب تک پر نہیں کئے جاسکے۔ خیرپور ناتھن شاہ کو بچانے کیلئے جوہی برانچ کو کالی موری پر شگاف ڈال کر آبی ریلے کا رخ منچھر جھیل کی جانب کر دیا گیا۔ جس کے باعث جوہی شہر کو خطرہ ہے۔ ڈی سی او آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، سیتا اور شوگر ملز بچانے کیلئے کالی موری کے مقام پر شگاف ڈالا جائے گا۔ شگاف کی وجہ سے ایم این وی ڈرین سے آنے والا ریلا منچھر جھیل میں چلا جائے گا۔ سیلاب سے جوہی شہر کو درپیش خطرے کے بعد لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ دادو جوہی روڈ پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے باعث جوہی تحصیل کا دادو سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ خیر پور ناتھن شاہ میں سیلاب کی زد میں آکر کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ گاؤں شاہی لغاری میں پیش آیا۔ دو افراد اب تک لاپتہ ہیں۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News