aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
قومی اسمبلی: متاثرین کی مشکلات پر بحث نہ ہو سکی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی مشکلات پر بحث نہ ہو سکی۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے اراکین کے درمیان الطاف حسین کے بیان پر پھر گرما گرمی۔ بیشتر اراکین اسمبلی نے اجلاس کو وقت اور قومی وسائل کا ضیاع قرار دے دیا۔جمعرات کو شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا یہ چوبیسواں اجلاس ہے۔ ن لیگ نے ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس کا اس بنیاد پر بائیکاٹ کیا کہ اسے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ چوہدری نثار نے ایوان میں کہا کہ اجلاس تو سیلاب کی صورت حال کے لئے بلایا گیا تاہم ایک بیان جس نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کے خلاف بات نہ کرنا آئین کی پاسداری کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی۔ ایم کیو ایم پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ نے حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی کی بات کی انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے تاہم ہم تخت لاہور کی رعایا بھی نہیں۔ متعدد اراکین اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کو کتنے روز تک چلانا ہے اس کے لئے بھی مشاورت ایوان کے اندر ہوئی۔ وفاقی وزیر عبدالرزاق تھہیم کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ سانحہ لاہور اور کراچی کے واقعات پر توجہ نہ دینے پر ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا جس پر ق لیگ اور ایم کیو ایم کے اراکین نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ضمنی انتخابات میں کامیاب ہو کر آنے والے نو منتخب اراکین نے اجلاس میں حلف بھی اٹھایا۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News