aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
طیارہ حادثہ، دہشتگردی کا عنصر خارج ازامکان قرار

گجرات: طیارہ حادثے پر حکمرانوں کی قلابازیاں آج بھی جاری رہیں کل وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا تھا کہ تخریب کاری خارج از امکان نہیں آج وزیر دفاع احمد مختار نے طیارے کی تباہی میں دہشت گردی کے عنصر کو خارج ازامکان قرار دے دیا۔گجرات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد میں طیارے کا حادثہ بظاہر انسانی غلطی کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے، لیکن حتمی بات تحقیقات کے بعد یہ سامنے آئے گی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ بدقسمت جہاز کا بلیک باکس اب تک نہیں مل سکا۔ ایک سوال پر احمد مختار کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں کیونکہ بھارت جانتا ہے کہ جنگ کی صورت میں وہ جیت نہیں سکتا اور جنگوں میں ایٹمی ہتھیار بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت مذاکرات فوج کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئے، الزامات لگانے سے پہلے بھارت اپنی فوج پر بھی نظر رکھے۔ احمد مختار نے کہا آئی ایس آئی پاک فوج کا حصہ ہے، جو نہ تو امریکا کے تابع ہے اور نہ ہی بالا ہی بالا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے آئی ایس آئی پر طالبان کی مدد کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن پرپیگنڈہ قرار دیا۔ وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، اسی لئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ ترکی اور انڈونیشیا پاکستان سے دفاعی ہتھیار خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News