aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
منگلا ڈیم سپل وے کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے

لاہور: منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی، انتظامیہ نے سپل وے کے تمام گیٹ کھول دیئے، تربیلا ڈیم میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ لاہور میں واپڈا حکام نے آج نیوز کو بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو پانچ فٹ تک پہنچ گئی ہے، اس میں صرف ایک فٹ مزید ذخیرہ کی گنجائش باقی ہے جو سیلاب کے دوران ڈیم سیفٹی کے لحاظ سے خالی رکھی جائے گی۔ ڈیم میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران اڑھائی لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث سپل وے کے تمام نو گیٹ کھول دیئے گئے ہیں۔ منگلا میں سوا دو لاکھ کیوسک پر اونچے درجے کا سیلاب تصور ہوتا ہے۔حکام نے تربیلا ڈیم کے حوالے سے بتایا کہ وہاں پر پانی کی سطح کل گنجائش سے اکتیس فٹ نیچے ہے، جس کی توقع اگست کے ایخر تک تھی لیکن وہاں پر جمعرات کی شام پانچ لاکھ اسی ہزار کیوسک کا ریلا داخل ہونے کے بعد دونوں سپل وے کھول دیئے گئے ہیں،جمعے کو وہاں پر ساڑھے چھ لاکھ کیوسک تک کے بڑے ریلے کی توقع ظاہر کی گئی ہے اور ڈیم انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم وہاں کے سپل وے سے اٹھارہ لاکھ کیوسک ریلا گزارنے کی گنجائش موجود ہے، ڈیموں میں ہائی فلڈ کی وجہ سے وہاں پر بجلی کی پیداوار بھی اپنی زیادہ سے زیادہ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News