aaj-news-logo
Wednesday 8, February 2012
English news
   
 
مظفرآباد: موسلادھار بارش، تئیس افراد ہلاک

مظفرآباد: مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،مسافر وین نالے میں بہہ جانے لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں تئیس افراد ہلاک ہوگئے، طغیانی کے پیش نظر دریا کے قریب جانے اور لکڑی پکڑنے پر دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔ وادی نیلم میں سیلاب سے منی ہائیڈل پاور اسٹیشن اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ دریائے نیلم کے کنارے آباد سات سو خاندانوں کو محفظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، آبی ریلے سے شہرکا قدیمی واک وے ڈوب گیا۔ آزاد کشمیر میں چار روز سے جاری بارشوں کے باعث جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، راولا کوٹ کے علاقے گوئی نالہ میں مسافر سے بھری ویگن نالے میں بہہ گئی،مقامی لوگوں کے مطابق ایک شخص کی لاش اور دس زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ چھ افراد لاپتہ افراد ہیں۔ مظفرآباد کے قریب ٹالی منڈی کے مقام پر دو سگے بھائی دریا سے لکڑیاں پکڑتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گئے ، دو افراد کھوڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر مارے گئے۔ وادی نیلم میں سیلابی ریلے نے منی ہائیڈل پاور اسٹیشن اور متعدد مکانات تباہ کر دیئے ،، لیپہ اور تھالہ ماکڑی کے علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے تین مکان تباہ ہو گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور نالوں میں طغیانی کے باعث شاہراہ نیلم سمیت کئی اہم شاہراہیں بند ہونے سے لوگوں کو آمدو رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے اپنے انتخاب کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیلاب کے باعث اکتیس افراد زخمی اور چھ لاپتہ ہیں۔ بارش اور سیلاب کے باعث وادی نیلم کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم ، جہلم اور کونار میں طغیانی سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا جارہاہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے متاثرہ علاقوں کے لیے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے امداد کی اپیل کی ہے۔
  
 
 
وسان کا 15دن میں کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کا اعلان
February 07, 2012, 10:14:35 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار
February 07, 2012, 10:04:47 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے بیس لاشیں نکال لی گئیں
February 07, 2012, 09:46:41 PM
کراچی: شارک مچھلی 17 لاکھ دس ہزار روپے میں فروخت
February 07, 2012, 08:02:29 PM
مسرت شاہین کا فضل الرحمان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان
February 07, 2012, 07:54:51 PM
تبدیلی کا نام لینے والے بہت ڈرامے کر رہے ہیں،نواز شریف
February 07, 2012, 07:50:49 PM
زرداری، نواز اور فضل الرحمان کے ٹرائیکا نے ملک کو نقصان پہنچایا، عمران
February 07, 2012, 07:46:21 PM
حکومتیں ختم ہوگئیں لیکن کرپشن کا خاتمہ نہ ہوسکا،فضل الرحمان
February 07, 2012, 06:25:25 PM
پاک امریکا تعلقات کی دو ہفتوں میں بحالی کا امکان
February 07, 2012, 06:18:14 PM
کیانی، پاشا کی ممکنہ برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلیےمنظور
February 07, 2012, 12:40:31 PM
پارلیمنٹ سے بیس ویں ترمیم منظور کر لی جائے گی، رحمان ملک
February 07, 2012, 12:33:32 PM
 فیکٹری حادثہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، راجا ریاض
February 07, 2012, 12:27:42 PM
کراچی :ساحل کے قریب چالیس فٹ طویل مردہ شارک مل گئی
February 07, 2012, 12:24:50 PM
امریکا کا پاکستان سے نیٹو حملے پر معافی مانگنے پرغور
February 07, 2012, 11:51:25 AM
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار
February 07, 2012, 11:18:12 AM
بیسویں ترمیم پر اپوزیشن، حکومتی مذاکرات آج پھر ہوں گے
February 07, 2012, 10:50:56 AM
وفاقی وزیرکے اعلان کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری
February 07, 2012, 10:27:57 AM
پی آئی سی عملہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات
February 07, 2012, 10:18:14 AM
حفیظ شیخ اورڈاکٹر عاصم حسین، وزیر اعظم کے مشیربن گئے
February 06, 2012, 11:16:42 PM
ملک بھر میں کل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، نوید قمر
February 06, 2012, 11:06:20 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News