aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
سانحہ مارگلہ: جاں بحق افراد کی تدفین جاری

کراچی: اسلام آباد جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو سگے بھائیوں کو کراچی اور ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو مانسہرہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔کراچی کے رہائشی فیصل رشید اورعاطف رشید کی نماز جنازہ ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد میں ادا کی گئی حکومتی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہلاک شدگان کو فیڈرل بی ایریا میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا سانحہ مارگلہ میں جاں بحق ہونے والے اور ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو مانسہرہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ غلام رسول، اسکی بیوی گلشاد بی بی، بھائی محمد ابراہیم،بہن سبیلہ بی بی،بھانجی زبیحہ اوربیٹاراوا کو ان کے آبائی گاؤں بغہ خورد میں سپر خاک کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رفیق کو شیخوپورہ جبکہ چار بچوں کے باپ مسعود اسلام کو لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا۔ شیخوپورہ کے محلہ رام گڑھ کے رہائشی دو بچوں کے باپ محمد رفیق کی میت ان کے گھر پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ وہ کسی سرکاری کام سے کراچی گئے اور واپسی پر جان کی بازی ہار گئے۔ محمد رفیق دو معصوم بچوں کے علاوہ والدین اور نو بہن بھائیوں پر مشتمل کنبے کے واحد کفیل تھے۔ محمد رفیق کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں رام گڑھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ لاہور کے رہائشی مسعود اسلام پاکستان ڈائز کیمیکل کمپنی کے چیئرمین تھے جو کراچی میں ایک عزیز کی منگنی میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ کاروباری کام کے سلسلے میں لاہور آنے کی بجائے اسلام آباد روانہ ہوئے اور حادثے کا شکار ہوگئے۔ مسعود اسلام تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ تھے۔ انکے بھائی کا کہنا ہے کہ ایک سو باون خاندانوں کے ساتھ ہونے والے اس واقعہ کو فراموش کرنا ممکن نہیں۔ مسعود اسلام کی نماز جنازہ خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی رسم قل جمعہ کو انکی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News