aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
اسلام آباد، راولپنڈی: نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد: مون سون کے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے اور شاہراہیں زیر آب، متعدد پل ٹوٹ گئے، تین افراد جاں بحق ہوگئے، سینکڑوں گھروں میں پانی داخل، برساتی نالے چڑھ گئے، پری الرٹ وارننگ جاری،چھ بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد نالوں میں بہہ گئے۔ اسلام آباد میں سیکٹر ای الیون کے برساتی نالے میں ایک شخص ڈوب گیا،جی الیون کے برساتی نالے میں مدرسہ انوار القران کے دو طلبا لاپتہ ہوگئے، جی ٹین، جی الیون، گولڑہ، اور چک شہزاد سے ملحقہ برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شاہراہ دستور سمیت سکستھ، سیونتھ، ایٹتھ اور نائنتھ ایونیو کی شاہراہیں زیر آب آگئیں۔ کرپا ڈیم سے تین لاشیں نکال لی گئیں، دو افراد لاپتہ ہوگئے۔ پانی داخل ہونے سے پارلیمنٹ لاجز کی بیسمنٹ میں رہائش پذیر ارکان اسمبلی اور سینیٹرز وہاں سے منتقل ہوگئے ہیں۔ نالہ لئی راولپنڈی میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر شہر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا اور خطرے کے سائرن بجادیئے گئے۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح بیس فٹ بلند ہونے کے بعد انتظامیہ نے قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ڈھوک حسو کے علاقے میں پْل اور سوہان کے علاقے میں ایک بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ عظیم کالونی، صادق آباد، ڈھوک کھبہ، ڈھوک الہٰی بخش، کوہاٹی بازار، کرال، کرنگ اور سہالہ کے علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ راولپنڈی میں لوہاراں بازار بورنگ روڈ پر دو منزلہ اور ضیاء الحق کالونی میں بھی ایک عمارت زمین بوس ہوگئی۔ دریائے جہلم میں سیلاب کے پیش نظر ایزاد پتن، پانہ اور پتن شیر خان کے علاقے خالی کروا لیے گئے۔ مظفرآباد میں نوسیری کے مقام پر دریائے نیلم کی سطح انیس فٹ تک بلند ہوچکی ہے۔ ماتلی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں بارش کا پانی داخل ہونے کے بعد شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ مری میں چار مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مری ایکسپریس وے بھاری ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔ گوجر خان میں سیلابی ریلے سے پل ٹوٹ گیا، کئی دیہات کا جی ٹی روڈ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طوفانی بارش سے شہر اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ صندل ڈیم ٹوٹنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، مساجد میں اعلان کے باوجود مقامی انتظامیہ لاعلم رہی۔ دوسری جانب پشاور سے رشکئی تک موٹر وے بند کردی گئی ہے۔ اٹک میں مختلف برساتی نالوں میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد لاپتہ ہوگئے۔ ایک کی لاش نکالی لی گئی۔ اٹک میں دریا کے کنارے آباد دیہاتیوں کو گاؤں خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور حضرو میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔ اٹک اور کوہاٹ کو ملانے والا خوشحال گڑھ پل بھی بند کردیا گیا ہے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News