aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
سوات، شانگلہ: بارش و سیلاب نے تباہی مچادی

سوات: سوات، شانگلہ اور کوہستان کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی بارش اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ چارسدہ میں دو بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سیلاب سے سیکڑوں مکانات بہہ گئے۔ پل بہہ جانے سے موٹر وے پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ مانسہرہ میں شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ بجلی اور ٹیلی مواصلات کی سہولتیں معطل ہیں۔ مانسہرہ میں طوفانی بارش اور سیلاب سے ضلع کوہستان میں پچاس سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ نوشہرہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ داگ بے سود میں مکان کی چھت گرنے سے اے این پی شعبہ خواتین کی صدر عاصمہ نواز جاں بحق ہوگئیں ہنگو کے علاقے لختی بانڈہ میں سیلاب سے تین بچے بہہ گئے۔ کوہاٹ میں سیلاب اور جرمہ پل گرنے سے تیرہ جاں بحق ہوگئے۔ پل کے ملبے تلے متعدد افراد کے دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ شکردرہ میں مدرسہ کی چھت گرنے سے تین طلبہ جاں بحق ہوگئے۔ شادی خیل اور گمبٹ میں بیس گھر منہدم ہونے سے چارافراد ہلاک جبکہ دو خواتین اور دو بچے سیلاب میں بہہ گئے۔ سیلابی ریلے ک باعث کنڈیالی بند ٹوٹنے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے قریبی علاقے خالی کرالیے گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ایف آر درہ زندہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کرک اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے درجنوں مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔ حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹانک میں زام کے قریب سیلابی ریلے سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔مردان میں بارش کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہوگیا۔ کلتانی نالا میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور بجلی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایبٹ ایباد میں بارش کے باعث مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شاہراہ ریشم پر واقع حویلیاں ایوب پل مخدوش حالت کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ عطار روڈ پر سیلابی ریلہ میں مسافر بس بہہ گئی، تیس سے زائد مسافر اب تک پھنسے ہوئے ہیں۔ ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ اور مکان کی چھت گرنے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مانسہرہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد چھ لاکھ تیس ہزار کیوسک تک پہنچ گیا جبکہ اخراج پانچ لاکھ اٹھائیس ہزار کیوسک ہے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News