aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
خیبرپختونخوا: سیلاب، 241 افرادجاں بحق

پشاور :  صوبہ خیبر پختونخواہ میں بارش نے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے جس کے نتیجے میں پورا صوبہ سیلاب کی زد میں آگیا اب تک دو سو اکتالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں چھ چینی باشندے اور دو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی سوات، شانگلہ اور کوہستان میں ہوئی ہے۔ جہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو نوے سے تجاوز کرگئی۔ کوہستان میں سیلاب سے چھ چینی باشندوں ، دو ایف سی اہلکاروں سمیت اسی افراد ہلاک ہوگئے۔ پٹن میں پچپن چینی ماہرین میں سے باون کو نکال لیا گیا۔ دوبیر میں سو سے زاہد افراد لاپتہ ہیں۔ ضلع بھر میں ہزاروں گھر اور متعدد رابطہ پل بہہ گئے۔ مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہے۔ سوات میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ مینگورہ شہر بھی سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔ علاقے میں مواصلات کا نظام بھی تباہ ہوگیا ہے۔ بجلی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ کبل میں مکان کی چھت گرنے سے چھ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ چھوٹا کالام میں دریائے سوات میں پھنسے نو افراد کو اب تک نہیں نکالا جاسکا ہے۔ امدادی کاموں میں مصروف رضاکار بھی دریا کی لہروں میں بہہ گیا۔ بحرین میں سیلابی ریلا متعدد مکانات اور ہوٹلوں کو بہا لے گیا۔ متعدد مساجد بھی شہید ہوگئیں۔ بحرین کا بازار صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث دریائے سوات کے تمام پل ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔ ادھر شانگلہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،شانگلہ کو دوسرے اضلاع سے ملانے والے درجنوں پل بہہ گئے۔ داموڑئی، شاہ پور اور دیگر علاقوں میں سیلاب سے ساڑھے تین سو مکانات، بنیادی مرکز صحت اور پانچ اسکول بہہ گئے۔ سیلاب سے متعدد چھوٹے بجلی گھر تباہ ہونے سے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔ دیر لوئر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔ شرینگل میں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی، بوائز کالج اور ہاسٹل سیلاب کی نذر ہوگئے تیرہ سرکاری اسکول، نو پل اور کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔ دیر بالا میں مزید دس افراد سیلاب میں بہہ گئے،ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی۔ بونیر میں چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
  
 
 
پنجاب: ناقص دواؤں سے ہلاکتیں،پی آئی سی انتظامیہ ذمہ دار قرار
February 09, 2012, 06:49:42 PM
ملتان: عوام نے چار ڈاکوؤں کو پکڑ کر زدوکوب کیا
February 09, 2012, 06:38:29 PM
کراچی: ڈاکٹرز اور طبی عملے کا احتجاج، سوک سینٹر میں توڑ پھوڑ
February 09, 2012, 06:31:21 PM
چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خود کو پشیمان کیا،سپریم کورٹ
February 09, 2012, 06:07:00 PM
میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس کل صبح نو بجے تک ملتوی
February 09, 2012, 06:01:33 PM
لاہور: کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
February 09, 2012, 03:58:41 PM
ادویات کا ری ایکشن: آج مزید 2 مریض جاں بحق
February 09, 2012, 01:01:12 PM
رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں، حکومت پنجاب سے جواب طلب
February 09, 2012, 12:55:23 PM
بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی
February 09, 2012, 12:33:56 PM
شمالی وزیرستان: ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد ہلاک
February 09, 2012, 12:01:56 PM
لاہور: فیکٹری کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی
February 09, 2012, 11:50:46 AM
سراج رئیسانی کا اپنے بھائی اسلم رئیسانی کی حکومت پر عدم اعتماد
February 09, 2012, 10:19:01 AM
کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
February 09, 2012, 10:09:16 AM
آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ
February 09, 2012, 09:13:37 AM
سینیٹ میں پی پی کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا، صدر زرداری
February 09, 2012, 08:03:59 AM
لاہور : فیکٹری کے ملبے سے نکالا جانیوالا نواجوان دم توڑ گیا
February 09, 2012, 07:12:39 AM
سندھ :سردی دو روز تک جاری رہنے کا امکان
February 09, 2012, 06:10:00 AM
لاہور :عمارت منہدم ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس
February 09, 2012, 05:15:38 AM
بیسویں آئینی ترمیم ،حکومت اوراپوزیشن میں مذاکرات آج پھر ہونگے
February 09, 2012, 04:30:52 AM
سپریم کورٹ :وزیر اعظم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
February 09, 2012, 01:45:18 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News