aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
کسانوں کا بھارتی سرحدپر مظاہرہ

لاہور: بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کے اقدامات کے خلاف کسانوں نے پاک بھارت سرحد پر احتجاجی مظاہرہ اور زیرو لائن کی طرف مارچ کیا۔متحدہ کسان محاذ کی طرف سے پاک۔بھارت سرحد سے ڈیڑھ کلو میٹر پیچھے بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکنے اور معاہدہ سندھ طاس کی خلاف ورزیوں پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا،جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کسانوں سے یکجہتی کے لئے این جی اوز اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہوئے۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے آبی جارحیت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔مظاہرین نے پاک بھارت سرحد سے کچھ دور احتجاجی نعروں کے بعد زیرو لائن کی طرف مارچ شروع کردیا اور بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر ساول کوٹ بجلی گھر سمیت دیگر نئے منصوبوں کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے دریاؤں کا پانی روکنے کے مسائل کو اقوام متحدہ میں پیش کرے۔ زیرو لائن کی طرف مارچ کرنے والوں میں صوبہ سرحد اور بلوچستان کی نمائندگی بھی موجود تھی۔لاہور سے بہاولپور تک کے سرحدی علاقوں کے کسان ستلج، راوی اور بیاس بھارت کی تحویل میں جانے کے بعد آبی قلت کا زیادہ شکار ہوئے ہیں ،ان کو جو تھوڑا ،بہت پانی مل رہا ہے وہ دریائے چناب کا ہے ،جس پر بھارت ڈیم بنا کر کم از کم پندرہ لاکھ ایکڑ فٹ پانی روکنے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔
  
 
 
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
کراچی: ڈاکٹروں اور صوبائی وزیر صحت کے مذاکرات ناکام
February 11, 2012, 07:28:08 PM
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ
February 11, 2012, 07:21:59 PM
اب لیڈر قربانیاں دیا کرینگے، وزیراعظم
February 11, 2012, 07:13:49 PM
بلوچ عوام کو قریب لانے کی کوشش کرینگے،عمران
February 11, 2012, 06:00:51 PM
عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف جمہوریت  تباہ کرنے کے مترادف ہے
February 11, 2012, 01:58:36 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News