aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
لاہور: پندرہ سو کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد

لاہور: لاہور پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک گھر سے پندرہ سو کلو گرام دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے گودام کے مالک سمیت بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران مہران بلاک کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے پندرہ سو کلو گرام دھماکا خیز مواد، خودکش جیکٹس، سولہ روسی ساختہ ہینڈ گرنیڈز اور ایل ایم جی رائفل کی سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنایا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن علی ناصر رضوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خیز مکمل تیار تھا، اسے صرف استعمال کیا جانا تھا، اور اس کے پھٹنے سے پانچ سو میٹر تک کے علاقے میں تباہی پھیل سکتی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گھر اکمل کی ملکیت ہے اور اسے کچھ عرصہ پہلے عمر نامی شخص نے اقبال کی ضمانت پر کرائے پر حاصل کیا تھا، جو چند روز پہلے یہاں سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا۔ پولیس نے کرائے دار کے ضمانتی کے اہلخانہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ اس موقعے پر سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو تباہی سے بچا لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک بھی پکڑ لیا جائے گا۔
  
 
 
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
کراچی: ڈاکٹروں اور صوبائی وزیر صحت کے مذاکرات ناکام
February 11, 2012, 07:28:08 PM
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ
February 11, 2012, 07:21:59 PM
اب لیڈر قربانیاں دیا کرینگے، وزیراعظم
February 11, 2012, 07:13:49 PM
بلوچ عوام کو قریب لانے کی کوشش کرینگے،عمران
February 11, 2012, 06:00:51 PM
عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف جمہوریت  تباہ کرنے کے مترادف ہے
February 11, 2012, 01:58:36 PM
وزیراعظم اتنے ہی بے بس ہیں تو انہیں مستعفی ہوجانا چاہیئے،شاہ محمود
February 11, 2012, 12:27:29 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News