aaj-news-logo
Monday 13, February 2012
English news
   
 
لاہوردھماکے: شہدا سپردخاک

فیصل آباد:  آر اے بازار لاہور کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے تین افراد کو ساہیوال اور فیصل آباد میں ان کے آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔محمد احمد خان کی نماز جنازہ فیصل آباد کے گاوٴں دو سو چار آر بی میں ادا کی گئی، جس میں ارکان اسمبلی،انتظامیہ اور اس کے عزیز و اقارب کے علاوہ گاوٴں کے لوگوں نے شرکت کی۔ آرمی کے جوانوں نے اس موقعے پر محمد احمد خاں کو آخری سلامی پیش کی، جس کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ شہید محمد احمد کے بھائی رحمت خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وہ ملک و قوم کے لئے اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ دھماکے میں شہید ہونے والے محنت کش جاوید اقبال نے اپنے پسماندگان میں بوڑھے والدین،ایک بیوہ ،تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے،سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر صرف تین ماہ ہے۔ ساہیوال کے قصبہ نور شاہ میں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔محمد اکرم فوج کی انجیئنرنگ کور میں بطور مستری کا کام کرتاتھا۔اس نے اپنے سوگواروں میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے، اسے ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
  
 
 
وزیرا عظم کو کل سپریم میں گاڑی لے جانے سے روک دیا گیا
February 12, 2012, 11:21:53 PM
اسلام آباد و راولپنڈی میں بارش اور برفباری
February 12, 2012, 11:01:12 PM
وزیر اعظم گیلانی سے اعتزاز کی ملاقات
February 12, 2012, 10:46:07 PM
سینیٹ انتخابات :ن لیگ کا امیدواروں کا اعلان
February 12, 2012, 09:40:06 PM
نئے وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ کور کمیٹی کریگی ،قائم علی شاہ
February 12, 2012, 08:40:36 PM
کراچی :ڈی ایس پی خالد رانجھا کے مغوی بیٹے کی لاش برآمد
February 12, 2012, 07:39:58 PM
سپریم کورٹ :این آراو عملدرآمد کیس ،وزیر اعظم پر کل فرد جرم عائد ہوگی
February 12, 2012, 07:09:00 PM
تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا ،عمران خان
February 12, 2012, 06:35:13 PM
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News