aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
گجرات: ضمنی الیکشن، سیاسی گرماگرمی

گجرات: گجرات میں پنجاب اسمبلی کے حلقے ایک سو گیارہ کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے درمیان گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ جھگڑے کے بعد ق لیگ کے کارکنوں کا احتجاج اور ٹائر نذر آتش کئے۔ اتوار کو انتخابی مہم کے موقع پر گجرات شہر کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار حاجی عمر ان ظفر کی انتخابی مہم کے لیے بازار میں رابطہ تاجر مہم چلائی۔ مہم کی قیادت ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر پرویز رشید کر رہے تھے۔ مہم کے دوران مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے کارکنوں میں نعرے بازی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ مسلم لیگ ق نے الزام عائد کیا کہ ان کے کارکن اور تاجر شیخ وقار حیدر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کارکنوں کے جھگڑے کو پولیس نے بیچ بچاؤ کے ذریعے ختم کرادیا۔ اس معاملے کو سیاسی تصادم کی شکل نہ دی جائے۔ اس واقعہ کے بعد مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی اور وجاہت حسین اپنے امیدوار میاں عمران سعود کی انتخابی مہم چلانے بازار پہنچ گئے۔ شاہ دولہ پولیس چوکی پر ق لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔ پرویز الہی نے کارکنوں سے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے روڈ بلاک کردی اور دکانیں بند کرادیں۔ اور مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی۔ مسلم لیگ ق کے تاجروں نے کل ہڑتال کا اعلان کیا جبکہ ن لیگ کے تاجروں نے ہڑتال سے لا تعلقی ظاہر کردی۔
  
 
 
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
کراچی: ڈاکٹروں اور صوبائی وزیر صحت کے مذاکرات ناکام
February 11, 2012, 07:28:08 PM
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ
February 11, 2012, 07:21:59 PM
اب لیڈر قربانیاں دیا کرینگے، وزیراعظم
February 11, 2012, 07:13:49 PM
بلوچ عوام کو قریب لانے کی کوشش کرینگے،عمران
February 11, 2012, 06:00:51 PM
عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف جمہوریت  تباہ کرنے کے مترادف ہے
February 11, 2012, 01:58:36 PM
وزیراعظم اتنے ہی بے بس ہیں تو انہیں مستعفی ہوجانا چاہیئے،شاہ محمود
February 11, 2012, 12:27:29 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News