aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
پاک فوج کی زیرنگرانی پولیس کی تربیت

سیالکوٹ: گوجرانوالہ ریجن کے دو سو دو پولیس اہلکاروں نے پاک فوج کی زیرنگرانی انسداد دہشت گردی کا خصوصی تربیتی کورس مکمل کر لیا۔ سیالکوٹ کینٹ میں پاکستان آرمی کی طرف سے پولیس کو دی جانے والی ٹریننگ کے حوالے سے اختتامی تقریب ہوئی جس میں گیریڑن آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل خالد محمود،پاک فوج اور پولیس افسروں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر تربیت حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فوج نے اب تک صوبہ سرحد کے آٹھ ہزار اور پنجاب کے ایک ہزار ایک سو پانچ پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت دی ہے جبکہ رواں برس پنجاب پولیس کے مزید نو ہزار اہلکاروں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی میجر جنرل خالد محمود نے دہشت گردی کے خلاف خصوصی کورس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ آخر میں انہوں نے تربیتی کورس میں اعلی پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔
  
 
 
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
کراچی: ڈاکٹروں اور صوبائی وزیر صحت کے مذاکرات ناکام
February 11, 2012, 07:28:08 PM
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ
February 11, 2012, 07:21:59 PM
اب لیڈر قربانیاں دیا کرینگے، وزیراعظم
February 11, 2012, 07:13:49 PM
بلوچ عوام کو قریب لانے کی کوشش کرینگے،عمران
February 11, 2012, 06:00:51 PM
عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف جمہوریت  تباہ کرنے کے مترادف ہے
February 11, 2012, 01:58:36 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News