aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات برائے مذاکرات کے قائل نہیں، نتائج کی امید ہو تو وہ پیدل بھارت جانے کو بھی تیار ہیں۔ بھارت کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن کشمیر، پانی ،سیاچن، اور سرکریک کے مسئلے پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ملتان میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سامنے نہیں جھکے گا بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حامد کرزئی سے ملاقات میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان دریائے کابل پر کچھ نئے منصوبے بنا رہا ہے اور اس بارے بھی حامد کرزئی سے بات چیت ہوئی تاکہ مستقبل میں پانی کے مسئلے پر کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے پاکستان کی کوشش ہے کہ آئندہ پانچ سال میں دونوں ممالک کی تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہی ہے ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرنے سے امریکی ساکھ بہتر ہوگی۔
  
 
 
سینیٹ انتخابات :ن لیگ کا امیدواروں کا اعلان
February 12, 2012, 09:40:06 PM
نئے وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ کور کمیٹی کریگی ،قائم علی شاہ
February 12, 2012, 08:40:36 PM
کراچی :ڈی ایس پی خالد رانجھا کے مغوی بیٹے کی لاش برآمد
February 12, 2012, 07:39:58 PM
سپریم کورٹ :این آراو عملدرآمد کیس ،وزیر اعظم پر کل فرد جرم عائد ہوگی
February 12, 2012, 07:09:00 PM
تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا ،عمران خان
February 12, 2012, 06:35:13 PM
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News