aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
لاہور :آر اے بازار میں زندگی معمول پر

لاہور : آر اے بازار لاہور میں دہشت گردی کے بعد زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔ شہریوں نے بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔لاہور کینٹ کے علاقے آر اے بازار کے اسی مقام پر ہونے والے دو خودکش بمباروں نے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن اس سانحہ کی اگلی صبح تک زندگی معمول پر آ چکی تھی۔ لوگ اپنے کاموں کے لئے جاتے رہے۔ا سکول بھی کھلے رہے۔ والدین کے حوصلے بلند دکھائی دیئے۔ لوگ سارا دن بم دھماکے والا مقام دیکھ کر دہشت گردوں کو کوستے رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب دھماکا ہوا، اس علاقے میں زندگی کے معمولات جاری تھے، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ خودکش بمبار یہاں صف ماتم بچھا دے گالیکن لوگ ڈرے نہیں۔ وہ دہشت گردی کے مقابلے کے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے وسیم کے جنازے میں شرکت بھی کی اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی بلند حوصلگی کا اظہار بھی کیا۔ جائے وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر پبلک ٹرانسپورٹ کا بس سٹینڈ واقع ہے۔ جہاں بسیں حسب معمول چلتی رہیں اور حساس ادارے کے ملازمیں ٹریفک کنٹرول کرتے رہے۔ بم دھماکوں سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک بڑا المیہ ہے لیکن شہریوں کے ناقابل تسخیر حوصلے دہشت گردی کے خاتمے کی نوید سنا رہے ہیں۔
  
 
 
سینیٹ انتخابات :ن لیگ کا امیدواروں کا اعلان
February 12, 2012, 09:40:06 PM
نئے وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ کور کمیٹی کریگی ،قائم علی شاہ
February 12, 2012, 08:40:36 PM
کراچی :ڈی ایس پی خالد رانجھا کے مغوی بیٹے کی لاش برآمد
February 12, 2012, 07:39:58 PM
سپریم کورٹ :این آراو عملدرآمد کیس ،وزیر اعظم پر کل فرد جرم عائد ہوگی
February 12, 2012, 07:09:00 PM
تحریک انصاف کا سونامی کوئی نہیں روک سکتا ،عمران خان
February 12, 2012, 06:35:13 PM
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News