aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
لاہور: اقبال ٹاؤن میں چھ دھماکے

لاہور: لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن اور سمن آباد میں یکے بعد دیگرے معمولی نوعیت کے چھ دھماکوں سے خوف وہراس پھیل گیا، ایک باریش شخص سمیت دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔پہلا دھماکا علامہ اقبال ٹاوٴن کے کشمیر بلاک میں آٹھ بجکر چالیس منٹ پر تھانے کے عقب میں واقع بلڈنگ کلرک سرور کے گھر کے باہر کیاری میں ہوا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،شیشے لگنے سے تین افراد زخمی ہوگئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، دکانیں بند ہوگئیں،آدھے گھنٹے بعداسی علاقے میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن انعام الحق کے گھر کے باہر کھڑی کار میں دوسرا دھماکا ہوا، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کاعملہ اس کا معائنہ کررہا تھاکہ اقبال ٹاؤن کے زینت بلاک میں واقع ایدھی سینٹر کے قریب تیسرادھماکا ہوگیا۔ چوتھا دھماکا ہما بلاک میں اسپتال سے ملحقہ ڈی ایس پی خالد چوہدری کے گھرکے گیراج میں ہوا ہے۔ پانچواں دھماکا اقبال ٹاوٴن کے کریم بلاک میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا،چھٹا دھماکا اقبال ٹاؤن کے کشمیر بلاک میں محمد رفیق اور ریٹائرڈ میجر راؤ ریاست علی کے گھر کے باہر ہوا،جس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے سے گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،سمن آباد کے علاقے میں ڈی ایس پی چوہدری ریاض کے گھر کے باہر کیاری میں دھماکا ہوا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے اقبال ٹاوٴن سے ایک مشکوک شخص اور شادمان کے علاقے سے دوسرے باریش مشکوک شخص کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے مطابق یہ کریکر کے دھماکے ہیں اور ان میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ان دھماکوں کا مقصد شہریوں میں خوف وہراس پھیلانا تھا۔
  
 
 
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
کراچی: ڈاکٹروں اور صوبائی وزیر صحت کے مذاکرات ناکام
February 11, 2012, 07:28:08 PM
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ
February 11, 2012, 07:21:59 PM
اب لیڈر قربانیاں دیا کرینگے، وزیراعظم
February 11, 2012, 07:13:49 PM
بلوچ عوام کو قریب لانے کی کوشش کرینگے،عمران
February 11, 2012, 06:00:51 PM
عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف جمہوریت  تباہ کرنے کے مترادف ہے
February 11, 2012, 01:58:36 PM
وزیراعظم اتنے ہی بے بس ہیں تو انہیں مستعفی ہوجانا چاہیئے،شاہ محمود
February 11, 2012, 12:27:29 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News