aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
سوئس مقدمات کاریکارڈ قبضےمیں لینےکا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سوئس مقدمات کے حوالے سے نیب کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ عدالت عظمی نے مقدمات کی بحالی کے لئے سوئس حکام کو فوری خط لکھنے اور نیب کو لندن میں موجود مقدمات کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمٰی کے تین رکنی بنچ نے جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں بنکرز سٹی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں عدالت نے قائم مقام چیئرمین نیب عرفان ندیم کو فوری طور پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ اگر کسی کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے تو عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ این آر او کا فیصلہ خصوصی طور پر کسی شخص کے خلاف نہیں۔ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا۔ حکومت کے پاس سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ کرپشن میں ملوث افراد کا ریکارڈ ضائع کیا گیا۔ انھوں نے نیب کو سوئس عدالتوں میں مقدمات دوبارہ کھولنے کیلئے فوری خط لکھنے اور لندن میں سوئس مقدمات کا ریکارڈ قبضے لینے کا حکم دیا۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب مقدمات کی پیروی میں دلچسپی نہیں لے رہے۔ عدالت کو بھرتی کئے گئے تمام پراسیکیوٹر جنرلز کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔ قائم مقام چیئرمین نیب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی مکمل تعمیل کی جائے گی۔ سماعت چوبیس مارچ کو دوبارہ ہوگی۔
  
 
 
سپریم کورٹ نے سزا سنائی تو خود ہی مستعفی ہو جاؤں گا، وزیراعظم
February 12, 2012, 02:40:36 PM
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی پر سیکورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت
February 12, 2012, 02:03:36 PM
غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
February 12, 2012, 01:23:59 PM
کراچی: سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 4 افراد ہلاک
February 12, 2012, 12:48:25 PM
صدر زرداری نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
February 12, 2012, 12:32:41 PM
بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری
February 12, 2012, 12:02:47 PM
کراچی: دفاع پاکستان کونسل کا جلسہ شروع
February 12, 2012, 12:01:13 PM
صدر زرداری کیخلاف سوئس کیس کا شمار چار بڑے عالمی کیسز میں
February 12, 2012, 10:59:46 AM
مظفرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے خاتون اور تین بچیاں جاں بحق
February 12, 2012, 10:38:02 AM
بھاشی خیل کے مکان میں بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
February 12, 2012, 10:32:12 AM
امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے، قاضی حسین
February 12, 2012, 08:56:02 AM
بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کا قتل: ملزمان کی نشاندہی کیلئے انعام کا اعلان
February 11, 2012, 10:08:39 PM
بیسویں آئینی ترمیم پر حکومت، اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرارہے،پرویزالٰہی
February 11, 2012, 10:01:10 PM
فیصل آباد:جیالوں کی وزیراعظم کے جلسے میں ہلڑ بازی
February 11, 2012, 09:56:24 PM
دفاع پاکستان کونسل کا پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
February 11, 2012, 07:36:45 PM
کراچی: ڈاکٹروں اور صوبائی وزیر صحت کے مذاکرات ناکام
February 11, 2012, 07:28:08 PM
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ
February 11, 2012, 07:21:59 PM
اب لیڈر قربانیاں دیا کرینگے، وزیراعظم
February 11, 2012, 07:13:49 PM
بلوچ عوام کو قریب لانے کی کوشش کرینگے،عمران
February 11, 2012, 06:00:51 PM
عدلیہ کے فیصلوں سے انحراف جمہوریت  تباہ کرنے کے مترادف ہے
February 11, 2012, 01:58:36 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News